17 اپریل 2013 - 19:30
فرانسوی ڈینٹل کا مسلمان باحجاب خاتون کا معائنہ کرنے سے انکار

فرانس کے شہر بزیہ میں ایک ڈینٹل نے مسلمان باحجاب خاتون کا معائنہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ابنا: فرانس کے شہر بزیہ میں ایک متعصب ڈینٹل نے ایک مسلمان باحجاب خاتون کا معائنہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اس مسلمان خاتون کے دانت میں آپریشن کی ضرورت تھی لیکن ڈینٹل کے انکار پر ان کی بیماری میں شدت آ گئی۔ مذکورہ متعصب ڈینٹل نے مسلمان خاتون سے کہا میں سیکولر ہوں اور آپ کا حجاب میرے لئے ناقابل برداشت ہے۔ یہ مسلمان خاتون اس لامذھب ڈینٹل کے کلینک میں چالیس منٹ تک انتظار کرتی رہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اس دوران ایک یہودی بیمار بھی پہنچا جس کا معائنہ فوری طور پر کیا گیا۔

.......

/169